ابنا: پاکستان کی وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ سلالہ چيک پوسٹ پرحملے کے بارے میں امريکہ کي جانب سے معافي کافي نہيں ہوگي.
پاکستانی وزير خارجہ حنا رباني کھرنے کہا کہ سلالہ چيک پوسٹ پر نيٹو حملے کے بعد امريکہ کے ساتھ تعلقات پر نظر ثاني کي ضرورت ہے.
انہوں نے بتايا ہم گزشتہ دس سالوں سے اتحادي تھے کيا ہميں اتحادي ہونے کي عزت ملي؟. حنا رباني کھر نے بتايا کہ دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں پاکستان نے انساني جانوں کي بے پناہ قربانياں ديں اور اتحادي ہونے کے ناطے بہت معاشي نقصان اٹھانا پڑا. انہوں نے بتايا تعلقات کو فلسفيانہ اصول کے بجائے حقيقي اور عملي طور پر ديکھنا چاہیے........ /169